حیدرآباد۔5دسمبر (اعتماد نیوز)
مرکزى وزيرمملکت سادھوى نرنجن جيوتى کے معاملے ميں کانگريس کے نائب صدر راہل گاندھى کى قيادت ميں کانگريس، ترنمول کانگريس اور عام آدمى پارٹى کے اراکين نے آج پارليمنٹ کے احاطہ ميں مہاتما گاندھى کے مجسمے کے آگے منہ پر کالى پٹى باندھ کا مظاہرہ کيا۔
تقريباً پندرہ منٹ تک چلنے والے اس مظاہرے ميں
تقريباً 40 اراکين پارليمنٹ شريک ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں ميں ايک بينر اور کچھ تختياں اٹھا رکھى تھيں ۔ بينروں پر لکھا تھا “وى وانٹ يونائيٹڈ اينڈ سيکولر انڈيا (ہم ايک متحد اور سيکولر ہندوستان چاہتے ہيں) جبکہ پٹيوں پر “سيو انڈيا ، سيو ڈيموکريسى اور ہم ملک ٹوٹنے نہيں ديں گے ملک بنٹنے نہيں ديں گے” جيسے نعرے لکھے تھے۔